counter easy hit

حکومت کا 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے لیے کیا کرنے والی ہے ؟ قوم کے دل خوش کر دینے والی خبر آگئی

What is the government going to do to unite Kashmir with defense on September 6? News of the nation's heartfelt news came

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمرا ن خان نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یک جہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کل جمعہ کومظفر آبادجائیں گے،اس موقع پر وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیری شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم نے 6 ستمبر سے متعلق فیصلے کی روشنی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ کل ملک بھرمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات سے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کیا جائے، ملک بھرکےعوام یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔بعد ازاں وزیر اعظم نے ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کشمیر میں بھارت کے غاضبانہ قبضے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ آج مودی کی بھارتی فورسزکا مقبوضہ کشمیرپرقبضے کا32 واں دن ہے، بھارتی فورسزنے کشمیریوں کو قتل کیا،پیلٹ گنز سے زخمی کیا،کرفیو کے دوران بھارتی فورسزنے کشمیری مرد، خواتین، بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی جیلوں میں ڈال دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات ختم، بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے مگر مواصلات پر تالہ بندی سے اہل کشمیر کی آواز بیرونی دنیا تک پہنچنے سے روک کر انہیں اپنے خاندانوں سے کاٹا جا چکا ہے، اسکے باوجود خوفناک داستانوں کی بازگشت بین الاقوامی میڈیا میں سنائی دے رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ انسانی حقوق سمیت تمام بین الاقوامی قوانین کی بھارت کے ہاتھوں پامالی دنیا کے سامنے ہے،جب مسلمانوں پر ستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو کیا اقوام عالم کی انسانیت دم توڑ دیتی ہے؟ دنیا بھر میں بسنے والے 1.3 ارب مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟اقوام عالم 1938 میں میونخ کیطرح اب محض لاعلمی کا بہانہ نہیں تراش سکتیں،ہندوبالادستی کے نظریے میں گندھی فاشسٹ مودی سرکار کے مقبوضہ جموں و کشمیر، خود بھارت (آسام وغیرہ) اور آزاد جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے مکروہ عزائم پوری دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website