counter easy hit

کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری : حکومت نے کتنے ارب کے زرعی منصوبے کی منظوری دے دی ؟ آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

Great news for farmers: how many billion agricultural projects has the government approved? Today's biggest breaking news has arrived

سوات (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں زرعی شعبے میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، عمران خان اوران کی ٹیم ملک میں انقلاب لارہی ہے،8 مہینے میں ایسا پروگرام دیا جس کی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے آج سوات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔لیکن اب عمران خان اوران کی ٹیم ملک میں انقلاب لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ 8 مہینے میں ایسا پروگرام دیا جس کی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے۔ دوسری مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ زراعت ملکی ترقی کا انجن ہے۔ حکومت زرعی ترقی پر غیرمعمولی توجہ دے رہی ہے۔ حکومت نے زرعی ترقی کیلئے بھاری رقم مختص کی ہے۔حکومت نے 250 ارب کے زرعی ترقیاتی منصوبے منظور کیے۔ مزید برآں حفیظ شیخ نے کہا کہ پچھلے سال سے زراعت کی منفی گروتھ تھی، امسال زرعی ترقی ساڑھے تین فیصد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں خوشحالی آئے گی، دو موبائل کمپنیوں نے جزوی طور پر 70 ارب ادا کر دیئے ہیں، مزید کمپنیوں سے رقوم ملنے سے یہ فنڈز 200 ارب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،اس سے متوسط طبقے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایکنک نے 579 ارب روپے مالیت کے منصوبے منظور کیئے ،250 ارب کے منصوبے زراعت سے متعلق ہیں۔ حکام نے کہا کہ دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملکی دفاع کیلئے قوم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دو موبائل کمپنیوں نے جزوی طور پر 70 ارب ادا کر دیئے ہیں، مزید کمپنیوں سے رقوم ملنے سے یہ فنڈز 200 ارب ہو جائیں گے۔ نان ٹیکس ریونیو میں 8پ0 ارب روپے کا خاطر خواہ اضافہ ہوگا اسٹیٹ بنک کے منافع میں 300 ارب روپے متوقع ہے،آر ایل این جی کے پلانٹس کی مد میں بھی نان ٹیکس ریونیو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں ٹیکس چوری روک کر 100 ارب روپے بچائے گئے ،مکمل یقین ہے کہ نہ صرف جی ڈی پی کا ہدف حاصل کریں گے بلکہ گروتھ ہدف سے زیادہ ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website