counter easy hit

سئلہ کشمیر اور کشمیری بھائیوں کیلئے آگے آئیں، فرزند کشمیر زاہد ہاشمی کی پیرس کی تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے 8ستمبر آزادی کشمیر مارچ کو کامیاب بنانے کی اپیل

مسئلہ کشمیر اور کشمیری بھائیوں کیلئے آگے آئیں، فرزند کشمیر زاہد ہاشمی کی پیرس کی تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے 8ستمبر آزادی کشمیر مارچ کو کامیاب بنانے کی اپیل

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس میں ممتاز کشمیری راہنما فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے فرانس کے تمام سیاسی وسماجی راہنمائوں سے فرانس کے شہر پیرس میں 8ستمبر کو ہونے والے کشمیر آزادی مارچ کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  مسئلہ کشمیر کے انتہائی اہم اورفیصلہ کن موڑ پر پاکستانی  اورکشمیری کمیونٹی کو اپنے اپنے اختلافات بھلا کر آگے آنا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا ہوچکی ہے اور عالمی اسٹیبلشمنٹ بھی اپنا کھیل کھیل رہی ہے ۔ بھارتی چالاق اور شاطر مودی نے دنیا کو اپنے سرمایہ کارانہ چالوں کا شکار کرتے ہوئے انھیں مقبوضہ کشمیر میں کھیلے جانے والے اپنے گھنائونے کھیل سے باہر رکھنے کی بھرپور کوشش جاری رکھی ہوئی ہے اس لئے تمام پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کو متحد ہو کر اس وقت صرف اور صرف کشمیر اور کشمیری بھائیوں کیلئے سوچ اپناتے ہوئے ہر ممکن آواز بلند کرتے رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے پیش نظر ہرلمحہ پیرس میں موجود پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو متحرک رہنا چاہیے اور اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے ریلیاں اور مظاہرے جاری رکھنے چاہییں تاکہ فلسطین کی طرح کشمیر میں جاری مظالم بھی سبوتاژ نہ کردیئے جائیں اور کشمیری بھائیوں کو دنیا پس پشت نہ ڈال دے۔

انہوں نے انٹرنیشنل پیس فورم کی طرف سےقاری فاروق احمد فاروقی ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ہمراہ انٹرنیشنل پیس فورم کے زیراہتمام کشمیر آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کے اعلان پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاری فاروق احمد فاروقی نہائت اعتدال پسند شخصیت ہیں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کیلئے ہمیشہ تمام کوششوں کو بھرپور ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ہے جس کیلئے کشمیری کمیونٹی اورانٹرنیشنل کشمیر پیس فورم ان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

qari farooq ahmed farooqi, arranged, a, grand, dinner, in, favor, of, International, Kashmir, Peace, forum, representatives, and, friends, in, view, of, 8th, September, rally, in, Paris,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website