لاہور (ویب ڈیسک) سرفراز احمد کی چھٹی؟ قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ مصباح الحق کی “خفیہ” ملاقات کے بعد قیاس آرائیاں شروع۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی ایک خصوصی ملاقات کے بعد قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی سے خاموشی سے ملاقات کی ہے۔ مصباح الحق اور اظہر علی کی ملاقات ایک نجی ریسٹورنٹ میں ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ بتایا گیا ہے کہ مصباح الحق نے اظہر علی سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک روزہ کرکٹ سے لی گئی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اظہر علی کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ذرائع کے مطابق اظہر علی کوچ مصباح الحق کی درخواست پر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ اظہر علی کو کپتانی کا رول بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی دیے جانے کا امکان ہے۔ سرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان کارکردگی بہت مایوس کن ہے، اس لیے انہیں تبدیل کیے جانے کا واضح امکان ہے۔ جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دیے جانے کے علاوہ ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے صورتحال آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گی۔ انہیں تبدیل کیے جانے کا واضح امکان ہے۔ جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دیے جانے کے علاوہ ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے صورتحال آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گی۔