محرم الحرام کے پرامن ترین انعقاد پرتحریک انصاف کی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا، محمد اکرام رانجھا
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما محمد اکرام رانجھا نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے نجات اورپرامن عاشورہ جلوسوں کے ملک بھر میں انعقاد پر مرکزی حکومت کو داد تحسین دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں عوام نےمحرم الحرام کے موقع پربے مثال تعاون ، اخوت و بھائی چارے اور یک جہتی کا ثبوت دیتے ہوئے محرم الحرام کے جلسے جلوسوں میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جس کے باعث اس موقع پر امن و امان برقرار رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ موثر حکومتی اقدامات کے نتیجے میں یوم عاشور انتہائی پرسکون طریقے سے اختتام پذیر ہوا، اس بے مثال اتحاد و یک جہتی اور امن وامان کے قیام پر حکومت کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر کے عوام الناس اور انتظامیہ کے افسران و اہل کار مبارکباد کے مستحق ہیں ۔