counter easy hit

اداکارہ وینا ملک نامور پاکستانی اینکر اور سیاستدان کے بارے میں کیا جذبات اور خیالات رکھتی ہیں ؟ حیران کن انکشاف

What feelings and thoughts does the actress say about the renowned Pakistani anchor and politician? Amazing discovery

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک ٹوئٹر لائیو کیا جس میں مداحوں نے ان کی زندگی سے متعلق سوال کیے۔ہم نیوز کے مطابق آپ کو پیار سے کیا کہیں؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ گھر والے انہیں وینی کے نام سے بلاتے ہیں لیکن مداح پیار سے جو بھی نام لیں گے وہ اچھا ہی ہوگا۔رپورٹ کے مطابق فلموں میں کام کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی فلم میں کام کرنا چاہیں گی جن میں مسلمانوں کے متعلق حقیقت بیان کی گئی ہو اور پروپیگنڈا نہ ہو۔حفیظ شیخ کے لیے ایک لفظ بول دیں؟ اس سوال پر وینا ملک نے جواب دینے سے انکار کردیا۔عمران خان کو سپورٹ کیوں کرتی ہیں؟ اس سوال کے جواب اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جھوٹے نہیں ہیں، بد دیانت اورکرپٹ نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اپنی شرائط پر کام کیا اور اپنی مرضی سے چھوڑا ورنہ شیوسینا کے غنڈوں میں اتنی مجال نہیں تھی کہ مجھے کچھ کہیں۔وینا ملک نے کہا ان کے والد اور پاکستان کے عوام بھارت کام کرنے سے خوش نہیں تھے وہاں فنکاروں کی نشونما کیلئے ماحول بھی مناسب نہیں تھا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ ان کے پاس بہت علم ہے اور عامرلیاقت کے لیے دل میں احترام ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website