پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردارادا کرنیوالے شریف برادران کیخلاف بے بنیاد مقدمے اپنی موت خود مرچکے ہیں، مسلم لیگ ن مضبوط اورمستحکم تحریک بن چکی ہے، شیخ جاوید طارق
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر شیخ جاوید طارق نے کہا کہ شریف برادران ملک میں ترقی کی علامت ہیں اب تک پاکستان کے انفراسٹرکچر میں جدید ترین تبدیلی لانے والے محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کیخلاف بنائے گئے بے بنیا دمقدمات اپنی موت آپ مرچکے ہیں
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی تحریک مضبوط اورمستحکم ہوچکی ہے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان کی عدالتوں سے سرخرو ہوکر دوبارہ اقتدار میں آئینگے اور ملک میں اصل جمہوریت بحال کرینگے