counter easy hit

ایران میں 2 غیر ملکی حسینائیں اپنے بوائے فرینڈ سمیت گرفتار ۔۔۔

2 foreigners arrested in Iran including their boyfriend ...

لندن (ویب ڈیسک) ایران میں2برٹش آسٹریلین خواتین اور ایک آسٹریلوی مرد کو گرفتار کر لیا گیا، جس سے ایران اور برطانیہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایک عورت کو 10 ہفتے قبل اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ نامعلوم الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا جبکہ ایک اور عورت کو 10 سال قید سنا دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 برطانوی نژاد آسٹریلین خواتین اور ایک آسٹریلوی شخص کو ایران میں گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک عورت کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ امور خارجہ و تجارت کا کہنا تھا کہ وہ ان تینوں افراد کے اہلخانہ کو قونصلر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ نجی بنیادوں کی وجہ سے وہ اس معاملے پر مزید وضاحت نہیں کر سکتے۔ ساتھ ہی محکمے نے آسٹریلیا کے شہریوں کو ان کی سفری تجاویز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے، جن میں بتایا گیا کہ ایران میں غیر ملکیوں کو حراست میں لئے جانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ برطانوی اخبار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی بلاگر اور ان کے آسٹریلوی بوائے فرینڈ کو 10 ہفتے قبل ایشیا کا سفر کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ اخبار نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دہری شہریت رکھنے والے کئی غیر ملکیوں کو ایران میں گرفتار کیا گیا، جن میں برطانوی ایرانی نازنین زاغری ریڈکلف بھی شامل ہے۔ اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ یہ ہوسٹیج ڈپلومیسی جاری نہیں رہ سکتی۔ ٹینکر پر قبضے کے بعد سے ایران اور برطانیہ میں چند مہینوں سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ منگل کو برطانوی فارن سیکرٹری ڈومینک راب نے ایرانی سفیر کو فارن آفس طلب کیا اور کہا کہ ایران نے اس وعدے کی خلاف ورزی کی ہے کہ وہ قبضے میں لئے جانے والے ٹینکر سے آئل نکال کر شام نہیں بھیجے گا۔ بی بی سی کو یقین ہے کہ دو برٹش آسٹریلوی خواتین تہران کی ایون جیل میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس جیل میں 41 سالہ برطانوی ایرانی خاتون نازنین زاغری بھی جاسوسی کے الزام میں 2016 سے قید ہے۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) کے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ ایک سال سے سلاخوں کے پیچھے ہے لیکن رپورٹس میں آسٹریلوی حکومت، اخبار اور اے بی سی نے ان افراد کے نام جاری نہیں کئے۔ دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے اپنے شہریوں کو تجویز دی ہے کہ وہ ایران کا سفر کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 27 اگست کو تہران کی عدالت نے 2 ایرانی نژاد برطانوی شہریوں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی اور غیرقانونی رقم وصول کرنے کے جرم میں 10 اور 12برس قید سنائی تھی۔ سابق فارن آفس منسٹر ایلیسٹر برٹ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران دوسرے ملکوں پر دبائو ڈالنے کیلئے اس طرح کے جارحانہ کام کرتا ہے اور لوگوں کو یرغمال بنانا اس کا معمول ہے۔ ایف سی او کی ویب سائٹ پر بھی شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کا سفر کرنے سے قبل نظر ثانی کریں۔ سیکورٹی فورسز ان کے برطانوی کنکشنز کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ سکتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website