counter easy hit

پیپلز پارٹی کے نامور سیاستدان نے اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خاتمے کا انوکھا طریقہ بتا دیا

Eminent PPP politicians tell opposition parties the unique way to end the government

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے ملک میں تحریک چلانی ہے ، اس طرح جے یو آئی تحریک چلائے ، ن لیگ اپنی تحریک چلائے اور پھر سارے اکٹھے ہوکر فیصلہ کریں کہ حکومت پر کب آخری ضرب لگانی ہے ؟ جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جیسے غیر سنجیدہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور نہ کوئی سیاسی مقام ہوتا ہے ۔ اگر فردوس عاشق اعوان کی بلاول کے حوالے سے بات درست ہے تو پھر فردوس عاشق اعوان کی اس بات کو بھی مان لیا جائے جس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو کارکردگی نہیں دکھائے گا ، وہ گھر جائے گا خواہ وزیر اعظم ہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کارکردگی تو عثمان بزدار سے بھی آگے بڑھی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جس دن آپ اسلام آباد بند کر رہے ہیں کیا تو اگلے دن کی ملک کے دوسرے بڑے شہر بند ہوجائیں گے؟ اگر یہ شہر بند ہو جاتے ہیں تو پھر تو یہ حکومت ایک ہفتے میں گرجائے گی لیکن اگر یہ شہر بند نہیں ہوتے تو اسلام آباد جا کر ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں تو اگر وہاں کوئی مرمرا ہوجاتا ہے تو پھر کیا ہوگا ؟ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے ملک میں تحریک چلانی ہے ، اس طرح جے یو آئی تحریک چلائے ، ن لیگ اپنی تحریک چلائے اور پھر سارے اکٹھے ہوکر فیصلہ کریں کہ حکومت پر کب آخری ضرب لگانی ہے؟ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو پھر کوئی ایمپائر بھی کچھ نہیں کرسکے گا ۔ چودھری منظور نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جیسے غیر سنجیدہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور نہ کوئی سیاسی مقام ہوتا ہے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website