مرکزی راہنما پیپلز پارٹی فرانس مرزا محمد عتیق اورپی پی سٹی جنرل سیکرٹری گوجرخان محمد رمضان مرزا ایڈ ووکیٹ کے بہنوئی اورمرزا فاروق کے والد کی انتقال پرملال پر پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کاان کی رہائشگاہ پر دعائے مغفرت اوراظہار تعزیتت
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنمامرزا محمد عتیق اور پیپلز پارٹی گوجرخان کے سٹی جنرل سیکرٹری مرزا رمضان ایڈووکیٹ کے بہنوئی اورمرزافاروق کے والد گرامی کے انتقال پر پیرس میں ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج مرزا عتیق کی رہائشگاہ پر ممبرپیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی، معروف سیاسی وسماجی راہنما رانا محمد یاسین اوردیگر سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں نے ان سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اسکے علاوہ پیرس کی معروف جامع مسجد پیری فیئت میں نماز جمعہ کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرزا محمد عتیق اور ان کے اہلخانہ کو صبرواستقامات کی دعا کی گئی۔