اسلام آباد (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ اسلام آباد میں دھرنے سے ملک بند ہوجائے پھرتو ٹھیک ہے ، حکومت چلی جائیگی بصورت دیگر کیا ہوگا ؟جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک سوال کھڑا کیاہے کہ اگر اسلام آباد میں دھرنے سے ملک بند ہوجائے تو پھرتو ٹھیک ہے ، حکومت چلی جائیگی بصورت دیگر کیا ہوگا ؟چودھری منظور کا کہنا تھا کہ عمران خان کادھرنا ہو،طاہرالقادری کا ہویا تحریک لبیک کا ہو ، پیپلز پارٹی نے کسی دھرنے کوسپورٹ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ دھرنے سے حکومت کودباﺅمیں لایا جاتاہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ پہلے ایک تحریک بنائی جائے، اس حوالے سے سب سے زیادہ جلسے پیپلز پارٹی نے کئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ نو از شریف چاہتے ہیں کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہوں،اس حوالے سے 23ستمبر کومسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا ۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ یہ ایک قومی عمل ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہوں،اس حوالے سے 23ستمبر کومسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اہداف سامنے آنے چاہئے اور ہمارے بھی سامنے آنے چاہئے ، یہ نہ ہوکہ ہم اسلام آباد پہنچ جائیں اور وہاں جاکر پتہ چلے کہ ہمارے اہداف الگ الگ ہیں۔محمد زبیر کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجود ہ حالات پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہیں ۔ یہ بچگانہ حکومت ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ ہم حکومت پر دباﺅ ڈالیں کہ وہ پاکستان کوکس سمت لیکر جانا چاہتے ہیں؟ہمارا دھرنا تحریک انصاف کے دھرنے کی طرح نہیں ہوگا ، یہ ہمارے پلان کاحصہ نہیں ہے ۔ہمیں دیکھناہے کہ پارلیمنٹ کے اندر یا باہر رہتے ہوئے ملک کوکیسے آگے لے کرجاناہے ؟