میاں محمد نواز شریف کی محب وطن قیادت نے کراچی میں امن قائم کر کے مضبوط اثاثہ بحال کیا نااہل پی ٹی آئی اورایم کیوایم پھرلسانی فسادات کی طرف لے جارہی ہیں، میاں محمد حنیف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کراچی اورسندھ پرحکومت اورایم کیو ایم کی طرف سے نئے آئینی ڈھانچے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 90کی دھائی سے لے کر 2013 تک کراچی میں جو شدید بدامنی رہی ہے اس کو ختم کرنے میں میاں محمد نواز شریف کی محب وطن قیادت میں ان کی ٹیم نےاہم کردار ادا کیا اور اس کو وفاق پاکستان کے مضبوط ترین اورترقی یافتہ اثاثے کے طور پر بحال کیا ۔ مگر نااہل پی ٹی آئی اورایم کیو ایم اس اثاثے کو دوبارہ لسانی فسادات اور دہشتگردی کی طرف دھکیل رہی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو میاں محمد نواز شریف کی محب وطن قیادت نے جن دیرینہ مسائل سے بہت سخت حالات میں نکالا مگر افسوس پانچ سالہ شب وروز محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ثمر بہت تیزی سے ضائع کیا جارہا ہےا ور کراچی جیسے صنعتی شہر کے مکینوں کو دوبارہ ایک متنازعہ صورتحال میں دھکیلا جارہا ہے۔