پیرس، کلچرل سنٹر فرانکویل میں فرانس کی ممتاز سیاسی وکاروباری شخصیت جناب ابرارکیانی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی تقریب کا انعقاد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور کیانی ریسٹورنٹ کے مالک جناب ابرارکیانی کی والدہ محترمہ جو گزشتہ دنوں رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ پاکستان میں ادا کی گئی ۔ جناب ابرار کیانی کی پیرس واپسی پر پیرس کے کلچرل سینٹر فرانکویل میں ان کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فرانکویل میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس سے علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹرمنہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے خطاب کیا اور جناب ابرارکیانی کی والدہ محترمہ ، پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما مرزا عتیق کے بہنوئی اور جناب حاجی بوستان کے بھائی حاجی مہربان کی وفات پر بھی اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔
علامہ حسن میر قادری نے موت وحیات اورفلسفہ شہادت امام حسین ؑ پر تفصیلاً روشنی ڈالی اوراہلبیت اطہار اور ان کے فضائل ومناقب بیان کیے۔ ، اسکے بعد دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ علامہ حسن میر قادری صاحب نے جناب ابرارکیانی کی والدہ محترمہ ،سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس مرزا عتیق کے بہنوئی اورحاجی بوستان کے بھائی حاجی مہربان کے ایصال ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کروائی اور مرحومین کی مغفرت اور ان کے اہلخانہ کےلئے صبرواستقامت کی دعا کی گئی۔
جناب ابرارکیانی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات اور پی ٹی آئی فرانس کی مرکزی قیادت کے علاوہ کارکنان اوردیگر شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔