آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلیے۔
اعلامیے کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر چندا ویل 5 سے دریافت کیے گئے، چندا ویل کو 5440 میٹر تک کھودا گیا۔
چندا ویل 5 کی کھدائی اور تجزیے او جی ڈی سی ایل کے ماہرین نے کیے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 5 لاکھ 12 ہزار مکعب فٹ گیس اور یومیہ 76 بیرل خام تیل مل سکے گا۔