لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں،پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے ،وہ کبھی بھی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں نہیں جائیں گے،ان کے لوگ جانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد دھرنے میں مولانا فضل الرحمان 15لاکھ لوگ لائیں گے اس کا جواب ہے کہ وہ نہیں لاسکتے ،ہاں !وہ کافی زیادہ لوگ لاسکتے ہیں۔ان کی ایسی جماعت نہیں جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہوں گے، ان کے اپنے مکتبہ فکر کے کافی لوگ ہیں۔سیاسی لوگ اس طرح کے بیان اور دعوے کرتے رہتے ہیں۔ عمران خان سے میں ملنے گیا تو انہوں نے کہا کہ میں 5 لاکھ لوگ اسلام آباد میں لاؤں گا، میں نے کہاکہ آپ نہیں لاسکتے، عمران خان نے کہا کہ میں لاکردکھاؤں گا۔نوازشریف نے کہا تھا تقدیر بدل دیں گے۔اب عمران خان بھی یہی کہہ رہے ہیں۔لیکن تقدیر تو صرف اللہ بدل سکتاہے۔یہ صرف سنسنی پھیلانے کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں دودھ پینے والے مجنوں ہیں، لیڈرزاور ووٹرز تون لیگ میں ہیں، لیکن ورکرزنہیں ہیں۔ نوازشریف توڑ پھوڑ کے ایسے ماسٹر ہیں کہ الیکشن میں اب 2فیصد ہے تو7فیصد کرسکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے ،وہ کبھی بھی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں نہیں جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں،ان کے لوگ پیپلزپارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ن لیگ نے کہا کہ دھرنا اکتوبر کی بجائے نومبر میں دیا جائے کیونکہ اکتوبر میں ڈینگی ہوگا۔ ہارون الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ والے بھی کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، اسٹیبلشمنٹ مصالحت چاہتی ہے لیکن عمران خان نہیں ایسا چاہتے۔فی الحال تو اسٹیبلشمنٹ اور حکومت میں کوئی اختلاف نظر نہیں آتا۔ ممکن ہے حکومت اور اسٹیبلمشنٹ بھی سوچتی ہو کہ نوازشریف اور زرداری چلے جائیں گے تو امن ہوجائے گا اور معیشت بھی ٹھیک ہوجائے گی۔