اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاق بچے گا، ان کی سیاست نہیں بچے گی، کراچی کی ترقی میں لگنے والے پیسے منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئے دبئی اوربیرون ممالک میں منی لانڈرنگ سے جائیدادیں بنائی گیئں، شہر قائد کاسیوریج سسٹم تباہ اور کچرا کنڈی بنانے کا ازالہ کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیر اعظم مودی ہٹلر کے نظریے پر عمل پیرا ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں، کراچی کے مسائل کی بات کریں تو کہتے ہیں وفاق نہیں بچے گا، وفاق بچے گا لیکن ان کی سیاست نہیں بچے گی، کراچی کچرا کنڈی بن چکا ہے اس کا ازالہ کرنا ہوگا۔مراد سعید کا کہنا تھا کراچی میں بارش سے کئی لوگ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، بلاول بھٹو کا بیان آیا زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، بلاول بھٹو کا بیان سمجھ سے بالا تر تھا، سندھ کے علاقے سب سے زیادہ غربت کا شکار ہیں، نیب نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بلایا تو وہ اسمبلی میں بلاول بھٹوکا بیان دہراتے ہیں۔ دوسری جانب ایک اورخبر کےکے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں،پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے ،وہ کبھی بھی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں نہیں جائیں گے،ان کے لوگ جانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد دھرنے میں مولانا فضل الرحمان 15لاکھ لوگ لائیں گے اس کا جواب ہے کہ وہ نہیں لاسکتے ،ہاں !وہ کافی زیادہ لوگ لاسکتے ہیں۔ان کی ایسی جماعت نہیں جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہوں گے، ان کے اپنے مکتبہ فکر کے کافی لوگ ہیں۔سیاسی لوگ اس طرح کے بیان اور دعوے کرتے رہتے ہیں۔ عمران خان سے میں ملنے گیا تو انہوں نے کہا کہ میں 5 لاکھ لوگ اسلام آباد میں لاؤں گا، میں نے کہاکہ آپ نہیں لاسکتے، عمران خان نے کہا کہ میں لاکردکھاؤں گا۔نوازشریف نے کہا تھا تقدیر بدل دیں گے۔