اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کہاہے کہ ، لیڈی کانسٹیبل کوپڑنے والا تھپڑ عمران خان ، آصف زرداری اور نواز شریف کے منہ پر تھپڑ ہے اور یہ تھپڑ پڑتے رہیں گے اور ان کوبرداشت کریں ،ان کی مائیں بہنیں بڑی مقدس ہیں اور ہماری مائیں بہنیں منہ پرتھپڑ کھانے کیلئے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہمارے ہاں مذہب کا یہ حال ہے کہ رمضان میں ذخیر ہ اندوزی ہوتی ہے ، مسجدہ تجاوزات پر قائم ہیں اورحاجی ائیر پور ٹ پر آکر آب زمزم چوری کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا نظام اتنا بدبودار ہے کہ شریفاں کوبرہنہ کرکے گھمایا جاتاہے اور کوئی سامنے نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ وکیل کی عزت نفس ہوتی ہے اورایک خاتون کی اتنی جرات کہ وہ ایک وکیل کو ہتھکڑی لگائے ، اسی پولیس نے لاہور پریس کلب کے سامنے ایک ایم پی اے کوروکاتواس کے گارڈ نے کہا کہ الٹا لٹکا دوں گا جس پر پولیس والے نے کہا تمیز سے بات کروجس پر اس گارڈ نے کہا کہ تم نے رشتہ دیناہے کہ تمیز سے بات کروں ۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کلچر ہی یہی ہے ، لیڈی کانسٹیبل کوپڑنے والا تھپڑ عمران خان ، آصف زرداری اور نواز شریف کے منہ پر تھپڑ ہے اور یہ تھپڑ پڑتے رہیں گے اور ان کوبرداشت کریں ۔ان کی مائیں بہنیں بڑی مقدس ہیں اور ہماری مائیں بہنیں منہ پرتھپڑ کھانے کیلئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ مسئلہ لیڈی کانسٹیبل کوتھپڑ کا مسئلہ نہیں ہے ، یہ مسئلہ کوئی اور ہے اور یہ ہے کہ یہاں اقدار مرچکی ہیں، اس نظام کوتیزاب سے غسل دو پھر یہ معاملہ درست ہوگا ، یہ نظام ہی گندا ہے۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مسئلہ لیڈی کانسٹیبل کوتھپڑ کا نہیں ہے ، یہ مسئلہ کوئی اور ہے اور یہ ہے کہ یہاں اقدار مرچکی ہیں ۔ اس نظام کوتیزاب سے غسل دو پھر یہ معاملہ درست ہوگا ، یہ نظام ہی گندا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظام کوتیزاب سے غسل دینے تک یہاں تھپڑ لگتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کاعمل معطل کیوں کیاہے ؟یہ بات میں ٹرمپ سے پوچھ کر بتاﺅں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کی تاریخ ہی بیان کی جاسکتی ہے اور ٹرمپ نے طالبان سے امن عمل کیوں معطل کیاہے ؟ اس کا جواب تو فرشتے بھی نہیں دے سکتے ۔