counter easy hit

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں جبر : جلد اس مسئلہ کا کیا افسوسناک انجام ہونے والا ہے ؟ امریکی میڈیا نے پیشگوئی کردی

کراچی (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے بھارت میں اپنے نمائندوں کی خبروں پر مبنی ایک رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیری عوام رفتہ رفتہ موت کی طرف جارہے ہیں ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو اذیت دے کر آزادی مانگنے سے روکا جارہا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارت تشدد کی ایک تاریخی داستان رقم کررہا ہے بھارت کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) کے کشمیری رہنما اور سابق رکنِ اسمبلی محمّد یوسف تاری گامی نے نئی دہلی میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کشمیر کے حالات بیان کیے ہیں۔ بھارت کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) کے کشمیری رہنما اور سابق رکنِ اسمبلی محمد یوسف تاری گامی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیر کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام رفتہ رفتہ موت کے قریب جا رہے ہیں،یوسف گامی نے کشمیر میں نافذ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا دم گھٹ رہا ہے ۔ بی جے پی یہ دعوی کرتی ہے کہ کشمیر میں ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی، نہ ہی کوئی مارا گیا لیکن سچائی یہ ہے کہ کشمیری عوام رفتہ رفتہ موت کے قریب جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم بھی جینا چاہتے ہیں، ہمیں اس کا موقع دیا جائے ، صرف ایک طرف کی باتیں سنی جا رہی ہیں، ہماری بھی آواز سنی جائے ، ہم مرنا اور تباہ ہونا نہیں چاہتے ۔ہمیں حکومت سے کوئی امید نہیں تھی لیکن ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے اتنے بے چین ہوں گے ، کشمیری عوام نے سیکولر ہندوستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب وہ رشتہ جو دونوں کو باندھے ہوئے تھا وہ کمزور پڑ رہا ہے ۔اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی کے ایک اور رہنما سیتا رام یچوری نے کہا کہ بہت سے لوگ جو روز کما کر کھاتے ہیں انہیں رزق کے حصول میں دشواری پیش آ رہی ہے ،کشمیر میں 44 روز سے معمولاتِ زندگی معطل ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کب تک رہے گا۔

india, will, do, very, conformable, act, in, Kashmir, again,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website