لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہ خان آفریدی نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن کیا جس دوران انہوں نے کئی سوالات کے انتہائی دلچسپ جوابات دئیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کیلئے ”آسک لالہ‘ ‘ کا سیشن رکھا جس میں شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے ان سے سوالات کئے۔اداکار و میزبان فہد مصطفی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے سوال پوچھا کہ ”آپ مجھے کال کب کریں گے؟“ جس پر انہوں نے انتہائی دلچسپ جواب دیا۔شاہد آفریدی نے اپنے جواب میں لکھا ”جب آپ آسمان سے زمین پر آئیں گے۔“ شاہد آفریدی نے ہنسنے والی ایموجی کا اضافہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں آپ سے جلد بات کروں گا۔شاہد آفریدی کی ایک مداح جو ان سے بات کرنے کی خو اہشمند تھی، نے ان سے کہا کہ برائے مہربانی اپنا واٹس ایپ نمبر دیدیں جس پر شاہد آفریدی نے مذاق کرتے ہوئے ایک نمبر لکھ دیا جس پر ہنسی کا ایک طوفان برپا ہے۔