counter easy hit

اب بھی پنجاب پولیس غلط ہے۔۔۔؟؟؟ نشہ میں دُھت لڑکی نے پولیس اہکار پر تھپڑوں کی بارش کر دی، سر عام نازیبا الفاظ کا استعمال، اہلکار اُسے سمجھاتا رہا

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) پولیس اہلکاروں کے لوگوں پر تشدد کی تصاویر اور ویڈیوز تو سامنے آتی ہی رہتی تھیں تاہم اب عام لوگ بھی پولیس اہلکاروں پر ہاتھ اٹھانے لگے ہیں۔نشے میں دھت خاتون نے پولیس اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو سڑک پر سرِعام پولیس اہلکار کے ساتھ بدکلامی کرتے دیکھا گیا ہے۔یہ واقعہ رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ خاتون نشے میں تھی جس نے لیڈی کانسٹیبل سے بھی بدتمیزی کی۔خاتون نے اے ایس آئی پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا تاہم پولیس اہلکار چپ رہا۔

ذرائع کے مطابق پولیس خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لائی تھی،یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ اس خاتون کو سزا کون دے گا،پولیس افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو موصول ہو چکی ہے اسے چیک کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس اہلکاروں کی لوگوں سے بدسلوکی کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔کچھ روز قبل ہی پولیس اہلکار کی سنٹرل پولیس آفس کے گیٹ پر بزرگ خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔جس کے بعد پولیس اہلکار محمد آصف نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے محمد آصف کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ڈی ایس پی سید ریاض علی شاہ نے انکوائری رپورٹ میں اہلکار محمد آصف کو سخت سزا کی سفارش کی تھی۔ ایس ایس پی /بٹالین کمانڈرمفاخر عدیل نے محمد آصف کو انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے۔ محمد آصف نے 80سالہ بزرگ خاتون کنندن بی بی کے ساتھ بد کلامی کا مظاہرہ کیا تھا۔اردل روم میں پیشی کے دوران بھی محمد آصف زبانی اور تحریری طور پر اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے کے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ محمد آصف کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور بد اخلاقی کی بدولت بطورپنجاب پولیس وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ پنجاب پولیس رولز(ای اینڈ ڈی)1975کے تحت محمد آصف کو میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ شہریوں کے ساتھ بد تمیزی کا رویہ اختیار کرنے والے افسر ان و اہلکار وں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

DRUN, GIRL, ATTACKED, ON, ASI, PUNJAB, POLICE, AND, WOMEN, POLICE, CONSTABLE, AND, ABUSE, THEM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website