counter easy hit

’’ یہ مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔۔۔‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے سامنے کس چیز کا شکوہ کر دیا؟ پوری دنیا حیران

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل انعام نہ ملنے کا شکوہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل انعام نہ دینے پر نوبل انعام کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے سائیڈ لائن ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انعام دینے والے منصفانہ طریقے سے کام لیتے تو مجھے کئی اقدامات پر نوبل انعام ملنا چاہئیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو نوبل انعام دئیے جانے پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔ اوباما کو بین الاقوامی سفارتکاری کو مضبوط کرنے اور لوگوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر نوبل انعام دیا گیا اور انہیں یہ انعام صدر بننے کے فوری بعد دیا گیا تھا جبکہ انہیں خود بھی نہیں پتا تھا کہ انہیں یہ انعام کیوں دیا گیا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر طویل عرصے سے حل طلب ہے اور اگر دونوں ممالک چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میرے بڑے اچھے تعلقات ہیں اور اگر کسی بھی وقت ثالثی کا کہیں گے تو میں اچھا ثالث ہوں گا لیکن ہم کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو دوسرے فریق کو بھی سامنے رکھنا ہوگا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واضح اور پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ نریندر مودی پر دباؤ ڈال کر مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ختم کروایا جائے۔ وزیراعظم نے امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے اس لیے امریکہ کو تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارت سے ثالثی کی امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے مطالبے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کے لیے مودی پر دباؤ ڈالنے کے لیے حامی بھر لی تھی۔

PRESIDENT, DONALD TRUMP, EXPRESSED, HIS, ANGER, BEFORE, IMRAN KHAN, PRIME MINISTER, OF, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website