لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نااہلی چھپانے کیلئے کبھی کشمیر کے پیچھے چھپتی ہے ، کبھی ہم کوغدار بناتی ہے اور کبھی حب الوطنی کے پیچھے چھپتی ہے ،واجپائی دو مرتبہ پاکستان آیالیکن اب بھارتی وزیر اعظم فون نہیں اٹھاتا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کبھی کشمیر کے پیچھے چھپتی ہے ، کبھی ہم کوغدار بناتی ہے اور کبھی حب الوطنی کے پیچھے چھپتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر پر کیا کیاہے ، عمران خان کو امریکہ سے کشمیر پر ورلڈ کپ جیت کر آئے تھے لیکن آ پ کوپتہ ہی نہیں چلا کہ آپ جیتنے کے بجائے ورلڈ کپ ہار کر آگئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے کشمیر کا ایک دن میں تو معاملہ تو نہیں کیا ، ٹرمپ کل مودی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کرکہہ رہا تھا کہ ہمارا حال بھی اکٹھا ہے اور مستقبل بھی اکٹھاہے تو عمران خان کو امریکہ سے آنے پر کابینہ نے ہار کیوں ڈالے تھے ؟ جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دورمیں واجپائی دو مرتبہ پاکستان آیالیکن اب بھارتی وزیر اعظم فون نہیں اٹھاتا ، وہ پاکستان کے وزیر اعظم سے بات کرنا پسند نہیں کرتا ، آپ اتنا گر کیسے گئے ہیں؟ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے کئی ارکان حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان اپوزیشن اراکین کو پتہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت صاف ستھری ہے اس لیے وہ اب حکومت کے ساتھ ہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہ این آر او میں اب عدالت یا حکومت کاجھگڑا نہیں ہے بلکہ اب جھگڑا دوبھائیوں کے درمیان ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ ٹوٹ چکی ہے، ایک بھائی کہہ رہا ہے کہ این آر او دیا جائے اور ایک کہہ رہا ہے کہ نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ابھی اس لئے جیل میں رہنا چاہتے ہیں کہ ان کو امید ہے لیکن اگر امید ٹوٹ جائیگی تو جیل میں رہنا پسند نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت صاف ستھری ہے، ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو فنڈنگ کی جارہی ہے لیکن یہ جو مرضی کر کے دیکھ لیں اس سے ہوگا کچھ نہیں۔