counter easy hit

پنشنرز کی سُنی گئی۔۔۔ حکومت نے ایسا حکمنامہ جاری کر دیا کہ ریٹائڑڈ ملازمین دعائیں دینے پر مجبور ہوگئے

لاہور( نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے پنشنرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھالیا، تعطل کا شکار تمام پنشن کیسز نپٹانےکی ہدایات جاری کردی گئیں، تمام محکموں کو پینڈنگ پنشن کیسز کی تفصیلات 30 ستمبر 2019 تک وزیر اعلیٰ آفس میں بھجوانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے پنشن کیسز کے حل کے لئے خصوصی احکامات دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو پینڈنگ پنشن کیسز کی تفصیلات 30 ستمبر 2019 تک وزیر اعلیٰ آفس میں بھجوانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے پنشن کیسز کے حل کے لئے خصوصی احکامات دیے گئے ہیں ، احکامات کے تحت پنشن کیسز کی منظوری دینے والی تمام اٹھارٹیز کو 31 دسمبر 2019 تک تعطل کے شکار تمام کیسز نمٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اس تعطل سے بچنے کے لئے پنشن رولز کے مطابق آئندہ ریٹائرمنٹ سے 1 سال قبل سرکاری ملازمین کے پینشن دستاویزات تیار کئے جائیں اور 6 ماہ قبل مکمل دستاویزات آڈٹ افسر کو بھجوائے جائیں۔ساتھ ہی ساتھ احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اتھارٹیز پینڈنگ پینشن کیسز کے ڈسپوزل کی ماہانہ رپورٹ ہر ماہ کی 10 تاریخ تک وزیر اعلیٰ آفس بھجوانے کی پابند ہوں گی۔یاد رہے کہ پنجاب میں پنشنر گزشتہ کچھ عرصے سے مسائل کا شکار تھے اور حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ ان کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے، پنشنر کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی تھی۔۔
GOVERNMENTS, EXCELLENT, INITIATIVE, FOR, RETURED, PUBLIC, SERVANTS, COME, FORTH, FOR, DUAS, FOR, USMAN BUZDARGOVERNMENTS, EXCELLENT, INITIATIVE, FOR, RETURED, PUBLIC, SERVANTS, COME, FORTH, FOR, DUAS, FOR, USMAN BUZDAR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website