پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایئر مارشل ارشد ملک نے بیرون ملک سے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سامان کی ترسیل اسلام آباد ایئر پورٹ تک بغیر معاوضہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں بیرون ملک پی آئی اے کے تمام دفاتر کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔