پیرس، پی آئی اے کا بلامعاوضہ امدادی سامان کی ترسیل کا اعلان، سی ای او پی آئی اے ملک وقار کی اوورسیز کمیونٹی سے زیادہ سے زیادہ امدادی سامان بھیجنے کی اپیل
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کے سی ای او نے قومی ائر لائن کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے بیرون ملک سے امدادی سامان کی ترسیل بلامعاوضہ کرنے کے اعلان پر فرانس میں پی آئی اے کے سی ای او ملک وقار نے فرانس میں اوورسیز کمیونٹی سے بھرپور امدادی کارروائیوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں زلزلہ سے زخمیوں ، جاں بحق افراد کے لواحقین اوربے گھر ہونے والوں کی بحالی کیلئے ہر محب وطن پاکستانی اپنا کردار ادا کریں۔ اس عظیم مقصد میں قومی ائر لائن تمام پاکستانیوں کے شانہ بشانہ امدادی سامان کو بحفاظت بلا معاوضہ اپنے ہم وطنوں تک پہنچائیگی۔