پیرس، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا انتہائی مدبرانہ اورجامع خطاب مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی روائتی بے حسی اورناکامی سمیت وحشی مودی کے مذموم عزائم بھی بے نقاب کرگیا، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے صدر چوہدری اشفاق جٹ نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو انتہائی مدبرانہ اورعالمی خطرات کے پیش نظر جامع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف اقوام متحدہ کی کشمیر وفلسطین پر بے حسی کو واضح کیا بلکہ وحشی مودی کی سازشوں کو بھی بھرپور طریقے سے بے نقاب کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی یہی اعلیٰ صلاحتیں ہیں اور اعلیٰ قائدانہ ویژن ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی ان کا معترف اور اس نے تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی قسمت کے فیصلے جناب عمران خان کے ہاتھ میں دیے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے پہلی دفعہ جس انداز سے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو متنبہ کیا ہے اور اسے بے نقاب کرتے ہوئے اس کی کمزوریوں کو واضح کیا ہے اس سے پہلے کوئی بھی لیڈر اس طرح نہیں کرسکا۔ یہ یقیناً ایک محب وطن اور قوت ایمانی سے بھرپور مسلمان لیڈر کی علامت ہے۔