وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں عصر حاضر کی صیہونی اورطاغوتی طاقتوں کے سامنے کلمہ حق کہہ کر پاکستان اورعالم اسلام کی نمائندگی کا حق ادا کردیا، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عصر حاضر کی صیہونی اورطاغوتی طاقتوں کے سامنے جس انداز سےکلمہ حق کہا ہےاس سے انھوں نے عالم اسلام اورپاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا لہو گرمانے والا خطاب علامی سطح پر بہت زیادہ سنا گیا یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس وقت تنہائی سے نکل کر عالمی امن کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔ انشااللہ وزیراعظم عمران خان ہی پاکستان کے نجات دہندہ ہیں اور وہی سابق حکمرانوں کی غلطیوں سے عالمی تنہائی کا شکار قوم کو دنیا کی صف اول کی قوموں کی فہرست میں شامل کریں ۔ ہمیں اپنے وزیراعظم عمران خان پر دل و جان سے فخر ہے اور انشااللہ پوری امید ہے وہی عالم اسلام کے سب سے بڑے لیڈر کے طور پر ابھریں گے۔