کراچی(ویب ڈیسک) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے نے کہا ہے کہ ہمارا دورہ پاکستان دوسری ٹیموں کو یہاں آنے کے لئے رضامند کرسکتا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم کے بیشتر کھلاڑی پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں،ہم اپنی تیاریکو اعلی معیار کی نہیں کہہ سکتے، بیٹسمینوں کو سمجھا دیا ہے کہ انھیں کس طرح کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہے؟ورلڈ کپ میں بھی کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ہم انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں، بطور ہیڈ کوچ یہی سمجھتا ہوں ہم اچھا کھیل پیش کرسکتے ہیں۔رمیش رتنائیکے نے کہا کہ اس ٹور کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آسکتی ہیں، ٹیسٹ سیریز میں وہ پلئیرز بھی آسکتے ہیں جو اب نہیں آئے، بارش پوری دنیا میں ہوتی ہے تاہم پہلا میچ نہ ہونے پر افسوس ہوا،بارش کی وجہ سے ہم زیادہ ٹریننگ نہیں کرسکتے لیکن پیر کے میچ کے لیے بھرپور پریکٹس کی ہے،پاکستانی کھلاڑیوں کی وڈیوز دیکھ کر حکمت عملی بنائی ہے،امید ہے کہ دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ سری لنکن ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ دس پلیئرز کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہمارے نوجوان کھلاڑی پروفیشنل اور بہت ٹیلنٹڈ ہیں،میچ فکسنگ اور دیگرایشو ماضی ہوگئے ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئیں ہیں،مجھے بہت خوشی ہے میں پاکستان آیا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے، میری ان سے دوستی رہی،وہ بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے، عمران خان کو سری لنکا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اس ٹور سے آگے آسکتے ہیں،ہمیں جس لیول کی سکیورٹی دی گئی ہے ویسی سکیورٹی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ یاد رہے کہ ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم اب بھی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کے ”نظر کرم “ کے منتظر ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو2009ءکے بعد ٹیسٹ،2015ءکے بعد ون ڈے جب کہ2010ءکے بعد کوئی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔34 سالہ فواد عالم مئی 2017ءمیں یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط ترین امیدوار تھے تاہم اس وقت کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی جگہ اپنے بھتیجے امام الحق کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کرلیا۔