counter easy hit

بریکنگ نیوز: آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔۔۔نیا آئی جی پنجاب کس دبنگ شخصیت کو بنایا جا رہا ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے ساتھ آئی جی پنجاب کو بھی تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی کابینہ میں 8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ 24 گھنٹےمیں آئی جی پنجاب کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا جائے گا، جبکہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا طبیعت ناسازی کے باعث قلمدان تبدیل کرنے کا امکان ہے، اسد عمر وفاقی وزیرپٹرولیم، زبید جلال کو وزیرتعلیم، فردوس عاشق کو ترجمان وزیراعظم مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔مسئلہ کشمیر کو دبنے نہیں دیں گے، وزراء اور ارکان اسمبلی خاموش نہ رہیں۔ اجلاس میں کی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے سوالات کے انبار لگا دیے۔ ارکان نے کہا کہ وزراء ہماری بات نہیں سنتے نہ ہی ملاقات کا وقت دیتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ آج کل میں فارغ ہوں اس لیے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کرتا رہتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا عندیہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر آپ زیادہ دیر فارغ نہیں رہو گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ان کوتبدیل کردوں گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان وزراء میں وفاقی وزیر شفقت محمود کو وزیرداخلہ، اسد عمر وفاقی وزیرپٹرولیم، زبید جلال کو وزیرتعلیم کا قلمدان دیا جائیگا، علی محمد خان کو ہٹانے، فردوس عاشق کو ترجمان وزیراعظم بنانے جبکہ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی بھی وزارت تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بابر اعوان کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن قانون دان بابراعوان مشیر کی بجائے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور انہیں اگلے 24گھنٹوں کے دوران تبدیل کر دیا جائے گا۔

IG, PUNJAB, CHANGED, NEW, PERSONALITIS, WILL, TAKE, OVER, POLICE, SYSTEM, IN, PUNJAB

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website