اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر مشن، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے دورے پر چین روانہ ہونگے ، عمران خان کا یہ دورہ تین روزہ ہوگا جس میں چینی حکومت کو مسئلہ کشمیر کو شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مفاہمتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقوزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین جائیں گے، وزیراعظم کا دورہ چین تین روزہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دو طرفہ ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم چینی قیادت کامسئلہ کشمیرپرپاکستانی مؤقف کی حمایت پرشکریہ ادا کریں گے، وزیراعظم دورہ چین میں چینی صدرشی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سےملاقات کریں گے، وزیراعظم کےدورہ چین کےدوران متعددمفاہمتی یاددہاشتوں پربھی دستخط کیےجائیں گے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل ہی وزیر اعظم عمران خان اپنا 7 روزہ دورہ امریکہ مکمل کر کے پاکستان پہنچے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے اس دورے کو کامیاب سراہا جا رہا ہے کیونکہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے امریکہ سے روانگی سے قبل ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہہ دیا تھا کہ وہ جو پیغام دینے آئے تھے اسے احسن طریقے سے ڈلیور کر چکے ہیں۔
عمران خان کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان میں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پوری قوم اور بالخصوص بشریٰ بی بی کا شکرہ دا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ خاتون اول نے انکے کامیاب دورے کے لیے بہت سی دعائیں کی تھیں، عمران خان کے دورے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم بین الاقوامی و قومی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، مغرب کے لوگ بھی عمران خان کے دورے کو کامیاب گردان رہے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی قوم انکے کامیاب دورے سے کافی خوش اور مطمئن دکھائی دے رہی ہے۔