اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس معاملے میں کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں احتساب کے جاری عمل اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، معاشی حالات کی بہتری کیلئے درست سمت کا تعین کرلیا ہے۔کشمیر میں جاری مسلسل لاک ڈاﺅن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے سیاسی اور سفارتی سطح پر کوششیں جاری رہیں گی ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں افغان امن عمل اور سیاسی مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ افغانستان کے سیاسی مستقبل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی بھی موجودتھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی،افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملا برادر نے کی ۔ملاقات میں افغان امن عمل اور سیاسی مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ افغانستان کے سیاسی مستقبل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی بھی موجودتھے،واضح رہے کہ طالبان کے وفد نے آج صبح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں افغان امن عمل کی جلد بحالی پر اتفاق کیا گیا۔