counter easy hit

چونیاں کیس کے ملزم کو پکڑنے میں پنجاب حکومت نے کتنا پیسہ خرچ کیا ؟ چکرا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ سانحہ چونیا ں قصو ر میں بچوں سے زیادتی اورقتل کا تیسرا واقعہ تھا اس سے پہلے حسین خان و الا اورقصور میں زنیب کا واقعہ ہوا ، چونیاں میں بچوں کے قاتل کو ہم نے بڑی محنت اورسائنٹیفک کوششوں سے ٹریس کرنے کے بعد گرفتار کیاہے ۔92نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پا کستان میں میزبان معید پیرزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے 1543لوگوں کا ڈی این اے کیا جس پر 25کروڑ روپے خرچہ ہوا۔ہم ایسے واقعات کو مستقبل میں روکنے کیلئے بہت سارے اقدامات کررہے ہیں،پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کررہے ہیں اوراس ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھی بنارہے ہیں اس معاملے کو خود مانیٹر کررہاہوں ہم چونیاں کے کیس کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے اورمجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جو وزیر پرفارم کریگا وہی رہے گا۔ڈینگی حملہ پہلی بار نہیں ہوا ہم نے اس کو روکنے کیلئے تسلسل کے سا تھ کام کیا لیکن ہرچار سال بعد ڈینگی میں شدت ا تی ہے ،اگلے سال ڈینگی کو اس شدت سے واپس نہیں آنے دیاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے شوبازی پسندنہیں کام کرنا چاہتا ہوں سیکھنا چاہتا تھا مجھے ایک سال ہوگیا اورکافی حدتک چیزوں کی سمجھ آگئی ہے ۔ میں پہلی بار ایم پی اے اورآتے ہی وزیراعلیٰ بن گیا لیکن مجھے کوئی رکاوٹ نہیں آئی کیونکہ میں دو بار تحصیل ناظم بھی رہا ہوں ۔ اپنی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہم نے ا ٓتے ہی حکومتی اخراجات کوکنٹرو ل، شاہی اخراجات کو ختم اورپروٹوکول کو کم کیا ، اسمبلی میں ریکارڈ ساز قانون سازی کی جو پہلے نہیں ہوئی۔ابھی بھی 29 بل اسمبلی کے اندرہیں۔پنجاب اسمبلی میں جو 50بل پاس ہوئے ہیں اس میں مختلف سیکٹرہیں۔انہوں

نے کہاکہ وزیراعظم کا مجھ پربہت اعتماد ہے کابینہ میں جن کی کارکردگی اچھی ہوگی وہ ساتھ رہیں گے ،ڈی جی خان میں مختلف شعبوں میں 115 پراجیکٹس پر کام شروع کرایا کچھ پر کام ہورہا ہے اورکچھ مکمل ہوگئے ۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت تو نہیں ن لیگ والے توشرارت کررہے ہیں کیونکہ ہرڈویژن کو صوبہ نہیں بنایاجاسکتا ۔ لینڈ ریکارڈ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کے اندر 150کے قریب سنٹرز کو کمپیوٹرائزڈکردیا گیا، دسمبر تک پنجاب میں مزید 115 نئے سنٹر بنارہے ہیں اورمختلف دیہات میں 25 موبائل گاڑیاں جائیں گی جو عوام کو زمین کے ریکارڈ کے حوالے سے آگاہی دینگی۔ پنجاب کابینہ نے لینڈریفارم پالیسی کی منظوری دے دی ،ہم پٹواری کا نام بدل رہے ہیں اس کو ویلج آفیسربنائیں گے اس کا کیڈر بدلیں گے ہم اس کوڈویژن کی سطح پر لے کرجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ا یک سال میں پنجاب میں 65 لاکھ پودے لگائے ہیں پانچ سال میں 50کروڑ درخت لگائیں گے ہم نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران ہم نے 400ارب روپے کی زمین واگزارکرائی ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے ہم اس ٹارگٹ کو پورا کرینگے ۔ لاہور میں وال سٹی اتھارٹی اپنا کام کررہی ہے ،کرتار پورراہداری منصوبہ بنیادی طورپر وفاق کا ہے ہم تو اس کے سہولت کارہیں، ہم نے ننکانہ میں باباگرونانک یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ ہم ایک پروگرام منزلیں آسان کے نام سے ایک سال میں 3ہزار کلومیٹرسڑکیں بنائیں گے ۔اورنج لائن ٹرین کو دسمبر میں مکمل کرینگے اوریہ آپریشنل ہوجائے گی۔ لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار نے لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 میچوں کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ ادارے اورمحکمے بہترین کوآرڈینیشن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیں،وزیراعلیٰ نے میچوں کے دوران مؤثر ٹریفک پلان پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میچوں کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں مشکل نہیں ہونی چاہیے ، وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ مقتول بچے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، اور کہا کہ ہم لاہور میں دونوں ٹیموں کی آمد کے منتظر ہیں۔

how, many, rupees, spent, on, chunian, child abuse, case, punjab Govt, spent, 35, millions

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website