پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف یورپ کے نظریاتی متحرک راہنما چوہدری ماجد چیمہ نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مخالف دھرنا اصل میں انتخابات میں عوام کی طرف سے ہمیشہ کیلئے بری طرح مسترد کیے گئے مولانا کی سیاسی خودکشی ہے اسی لیے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے انھیں ٹھکرا دیا ہے اور وہ اکیلئے ہی باجماعت خودکشی کی طرف گامزن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا زندگی میں پہلی مرتبہ سیاسی عہدے اور کرپشن کیے بغیر ڈیڑھ سال صرف حکومت اوروزیراعظم عمران خان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ انشااللہ ان کو پہلے کی طرح بھرپور ناکامی ہوگی اورعوام کی طرف سے منہ کی کھانی پڑیگی اور ایسے گریں گے کہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوسکیں گے۔
حکومت پہلے سے کہیں زیادہ توانا اور تعلیم، صحت، معیشت ہر سطح پر مسلسل اصلاحات میں مصروف ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کس قدر مقبول ہے اورپانچ سال ڈٹ کر اپنے مینڈیٹ کے مطابق عوام کے ٹیکس پرعیاشی اور اربوں کے منصوبوں کے نام پر جائیدادیں بنانے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجے گی اور تمام نظام کی سرجری کر کے انشااللہ اسے ترقی یافتہ ملکوں کے برابر قانون اور معیشت کا نظام دیگی۔