لاہور(ویب ڈیسک) ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کو لاہور آئیں گے۔ شاہی خاندان کی خصوصی سیکورٹی ٹیم نے انتظامات کے حوالے سے لاہور کا دورہ کیا۔ سیکورٹی ٹیم نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اور محکمہ داخلہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں اسے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔سیکورٹی ٹیم نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور پی اے ایف لاہور بیس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ شاہی جوڑے کے دورے کے حوالے سے محکمہ داخلہ میں فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا گیا ہے جو برطانوی حکام سے رابطے میں رہے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانوی شاہی محل نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن آئندہ ماہ کی 14 سے 18 تاریخ کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گی۔شاہی محل کنگسٹن پیلس کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئیٹ کے مطابق: ’ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ڈچس آف کیمبرج کیٹ دو اکتوبر کو آغا خان سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، جس کی میزبانی عزت مآب پرنس آغا خان کریں گے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 55
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276