لاہور(نیوز ڈیسک ) جامعہ نعیمیہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ مدارس سیاسی تحریک کیلئے استعمال ہوئے نہ ہوں گے،مدارس تعلیمی ادارے ہیں، ان کا مقصد تعلیم دینا ہے،ہمارے پاس ابھی ایسی کوئی چیز نہیں آئی کہ ہم کہیں عمران خان کی حکومت شرعی اعتبار سے ناجائز ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس تعلیمی ادارے ہیں، ان کا مقصد تعلیم دینا ہے، لہذا سیاسی تحریک کیلئے مدارس استعمال نہیں ہوں گے۔یہ کہنا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے طلباء کا کہہ رہے ہیں ،ہمیں انہوں نے نہ کہا ہے اور نہ ہی استعمال ہوں گے۔ یہ سیاسی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت شرعی اعتبار سے ناجائز ہے لیکن میں اس کا جواب یہ دوں گا کہ ہمارے پاس ابھی ایسی کوئی چیز نہیں آئی کہ ہم کہیں شرعی اعتبار سے عمران خان کی حکومت ناجائز ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مسائل کو فرنٹ فٹ سےلیڈ کیا ہے۔ میں تو کابینہ اجلاس میں سبزیوں کے بھاؤ بھی بتاتا ہوں۔ فضل الرحمان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔ شہبازشریف وکٹ دونوں طرف کھیلتا ہے۔شہبازشریف 23 ،24 تاریخ تک ایکسپوز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے اس صورتحال سے بھارت فائدہ نہ اٹھا لے۔ بھارت نے چھیڑچھاڑ کی تو فضل الرحمان ذمہ دارہوں گے۔ فضل الرحمان کا خیال ہے کہ وہ کشمیرکے جھنڈے تلے اسلام آباد پہنچ جائے گا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ صحیح رائے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی حمایت جاری رکھیں گے۔ عثمان بزدار کو پہلے بھی سپورٹ کر رہے تھے آگےبھی کرتے رہیں گے۔