کراچی(ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں گٹکے کے استعمال، بنانے، ذخیرہ اور فروخت کرنے کے خلاف بل پیش کردیا گیا۔سندھ اسمبلی میں پیش کیے گئے بل میں گٹکا کھانے پر ایک سے 6 سال کیلئے جیل بھیجنے اور ایک سے 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔بل میں عوامی مقامات، کالجز، اسکول اور اسپتالوںمیں گٹکے کے استعمال اور فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔خیال رہے کہ صوبے میں گٹکے کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود گٹکا سرعام فروخت کیا جاتا ہے۔سندھ اسمبلی میں قانون سازی پر وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ گٹکےکی فروخت پر پابندی ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا لہٰذا اس پر باقاعدہ قانون بنا رہے ہیں۔