counter easy hit

بریکنگ نیوز: مودی کا بھی عمران خان کی طرح استقبال ۔۔۔۔۔۔مگر کہاں؟

Breaking News: Modi is also welcomed like Imran Khan ... but where?

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مودی کابھی ائیر پور ٹ پر ویسے ہی استقبال ہوا ہے جیسے عمران خان کا پاکستان میں ہوا ہے۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارت میں اب مہاتما گاندھی بھی غدار ہوگئے ہیں۔ پونے دوارب انسانوں کے خطے میں اب گاندھی غدار ہوگئے ہیں اور مودی کابھی ائیر پور ٹ پر ویسے ہی استقبال ہوا ہے جیسے عمران خان کا ہوا ہے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی عدلیہ بھی کشمیر کے مسئلے پرتاریخ پہ تاریخ دیتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار کیوں کہہ رہی ہے کہ یہ ہوا تو ہم پر الزام لگے گا تو اتنی بھی کمزوری کیا اور اتنی بھی بے بسی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جنگ پہ نہیں جاناچاہئے مگر اتنی کمزوری کا اظہار بھی نہیں کرناچاہئے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی پولیس نے ملک میں مشتعل ہجوم کی جانب سے بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف کھلا خط لکھنے پر 49 نامور شخصیات کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر مظفر پور میں 49 افراد کے خلاف درج کی گئی جن میں رام چندرا گوہا، مانی رتنم اور اپرنا سین بھی شامل ہیں جنہوں نے مشتعل ہجوم کی جانب سے پرتشدد واقعات کے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔مقامی ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوریا کانت تیواری سے کھلا خط لکھنے والے افراد کیخلاف کیس درج کرنے کی درخواست کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے 20 اگست کو احکامات جاری کیے، میری درخواست منظور کی جس کے بعد آج صدر تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 50 شخصیات کو انکی درخواست میں کھلا خط لکھنے کا ملزم ٹھہرایا گیا تھا جنہوں نے مبینہ طور پر ملک کو بدنام کیا اور ہے اور وزیر اعظم کی بہترین کارکردگی کو نیچا دکھایا ہے اور اسکے علاوہ علیحدگی پسندوں کے موقف کی بھی حمایت کی ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر کو بھارتی پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جن میں بغاوت، تکلیف دہ امر، مذہبی جذبات مجروح کرنا اور امن کو متاثر کرنے کیلئے بے عزتی کرنا شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں لکھے گئے خط کو 49 نامور شخصیات نے لکھا تھا جن میں فلم ساز مانی رتنام، انوراگ کشیپ، شیام بینیگال، اداکارہ سومیترا چترجی شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website