اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان کودورہ امریکہ سے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان نیویارک میں ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کریں گے کہ کشمیر سے توجہ ہٹ جائے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کو نیویارک سے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان نیویارک میں ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کریں گے کہ کشمیر سے توجہ ہٹ جائے ۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ انڈیا نے جوکشمیر پر کیاہے ، اس میں عمران خان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ عمران خان نیویارک میں ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کریں گے کہ کشمیر سے توجہ ہٹ جائے انہوں نے کہا کہ مودی نے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کہا کہ میں جوکچھ کررہا ہوں ٹرمپ اس کے ساتھ کھڑا ہے اورٹرمپ واقعی کھڑا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے کیا کہا ؟ ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم مہاتما گاندھی لیکن میں گاندھی کو مہاتما بھی نہیں مانتا ہوں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 67برس کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے بھارت کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ” اپنے پیاروں کو مقبوضہ جموں کشمیر میں دو مہینے سے زائد غیر انسانی کرفیو میں دیکھنے والے کشمیریوں کی تکلیف کو سمجھتا ہوں ، اگر کسی نے ایل او سی پارکی تو بھارت کے بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلے گا چاہے اس کا مقصد انسانی مدد یا کشمیریوں کی جدو جہد کو سپورٹ کرنا ہی ہو ،بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہدکواسلامی دہشتگردی قراردینے کی کوشش کرتاہے،یہ اقدام بھارت کو کشمیریوں پرجبر اور تشدد بڑھانے اور ایل او سی پر حملہ کرنے کیلئے عذرفراہم کرے دگا ۔“