اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سیاستدان اورایم کیو ایم کے سابقہ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو دھمکانے کے لیے گولیاں بھیج دی گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق گذری تھانے کی حدود میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خیابان مجاہد میں واقع گھر کے احاطے میںکھڑی ان کی گاڑی سے لٹکی ہوئی تھیلی بر آمد ہوئی جسے کھولنے پر معلوم ہوا کہ ا س میں ایک پرچی جس پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکی اور ساتھ نائن ایم ایم پستول کی دو گولیاں بھی بر آمد ہوئی