counter easy hit

گوادر فری زون ، عمران حکومت نے پاکستانیوں کے لیے شاندار اعلان کر دیا

کوئٹہ( ویب ڈیسک ) بلوچستان حکومت نے گوادر فری زون کو 5 برس کے لیے صوبائی ٹیکسز سے استثنیٰ دے دیا اور صوبے میں خصوصی اکنامک زونز اور نئے صنعتی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں گوادر فری زون کو صوبائی ٹیکسز سے مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت علی شہوانی نے کہا کہ ریکوڈک کیس اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر ایک تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے لیے بھی فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کابینہ نے معدنیات کی جانچ کیلئے ایک جدید لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔لیاقت علی شہوانی نے کہا کہ قیمتی قدرتی وسائل ہونے کے باوجود صوبے میں یہ اہم سہولت موجود نہیں اور اس مقصد کیلئے دوسرے صوبوں کی لیبارٹریوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی مہیں بہتری اور محکمہ صحت اور سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتالوں کے خاتمے کیلئے کابینہ نے بلوچستان ا سپیشل ہیلتھ سروسز بل 2019 کی منظوری دے دی۔ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ بل بلوچستان اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت علی شہوانی نے کہا کہ ریکوڈک کیس اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر ایک تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے لیے بھی فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کابینہ نے معدنیات کی جانچ کیلئے ایک جدید لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔لیاقت علی شہوانی نے کہا کہ قیمتی قدرتی وسائل ہونے کے باوجود صوبے میں یہ اہم سہولت موجود نہیں اور اس مقصد کیلئے دوسرے صوبوں کی لیبارٹریوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی مہیں بہتری اور محکمہ صحت اور سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتالوں کے خاتمے کیلئے کابینہ نے بلوچستان ا سپیشل ہیلتھ سروسز بل 2019 کی منظوری دے دی۔ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ بل بلوچستان اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

GAWADAR, FREE, ZONE, IMRAN KHAN, GOVERNMENT, ANNOUNCED, BIGGER, STATEMENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website