counter easy hit

نئے پاکستان میں آئی ایم ایف سے اربوں قرض لے کر پہلا منصوبہ ’سرائے‘ اوردوسرا ’لنگرخانہ‘‘قوم کےساتھ مذاق ہے، شیخ جاوید طارق

نئے پاکستان میں آئی ایم ایف سے اربوں قرض لے کر پہلا منصوبہ ’سرائے‘ اوردوسرا ’لنگرخانہ‘‘قوم کےساتھ مذاق ہے، شیخ جاوید طارق

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر شیخ جاوید طارق نے حکومت کی طرف سے لنگرخانوں کے افتتاح پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے گویا حاتم طائی کی قبرپرلات مارتے ہوئے آئی ایم ایف سے اربوں کا قرض لے کر بھی سرائے اورلنگرخانے ہی بنائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ ترقی کرتی ہوئی معیشت کی عجیب مثال ہے جس میں ڈیڑھ سال میں نہ کوئی منصوبہ بنتا ہے اور نہ ہی کوئی برآمدات ، درآمدات میں اضافہ بلکہ موجود وسائل کو بھی تباہ کیا جارہا ہے اور کاروباری طبقہ کو کسی بھی قسم کی مراعات دیے بغیر ان سے بھاری ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں۔ اس حال میں حکومت نے پہلا دوراندیشی کا کام کیا ہے جس میں ویٹرز کی کروڑ نوکریاں بھی ہیں اور سرایوں کی صورت میں سستے گھر بھی مگر عوام الناس کی قسمت کے ساتھ عجیب مذاق یہ ہے کہ روز بروز بڑھتے بھاری ٹیکسوں اور عالمی مالیاتی اداروں سے اربوں کے قرض لینے کے بعد بھی سرایوں اور لنگرخانوں کے منصوبے سامنے آرہے ہیں ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website