counter easy hit

عمران خان کے بھانجے ’حسان نیازی ‘ نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورا ملک دنگ رہ گیا

Imran Khan's nephew 'Hassan Niazi' issued a message that the whole country was shocked

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آج وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر چیئرمین علمائے کونسل مولانا طاہر اشرفی تشریف لائے، جہاں پر وزیر اعظم عمران خان اور انکے مابین بہت سے امور زیر بحث لائے گئے ، لیکن طاہر اشرفی کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پھٹ پڑے اور بڑا پیغام جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین علمائے کونسل طاہر اشرفی اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ویزر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں بہت سے امور زیر بحث لائے گئے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مولانا طاہر اشرفی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اس ملاقات کی آفیشل ویڈیو بھی جاری کی گئی، جسے دیکھتے ہی وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی پھٹ پڑے، اور بڑا پیغام جاری کیا، عمران خان اور طاہر ااشرفی کی ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ ’’ توبہ! وہ مولوی صاحب جو وکٹوریہ کسینو میں پائے جاتے تھے، آج وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہیں؟انہیں آخر کار وزیر اعظم ہاؤس میں داخل کس نے ہونے دیا؟ ‘‘۔
خیال رہے کہ مولانا طاہر اشرفی ہی وہ ہیں جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو امریکہ میں اُمت مسلمہ اور مسئلہ کشمیر کا مقدمہ شاندار طریقے سے لڑنے پر پاکستان واپسی پر ، امام کعبہ کا وہ جُبہ جو انہیں امام کعبہ نے دیا تھا، طاہر اشرفی نے وہی جُبہ اتار کر وزیر اعظم عمران خا ن کو پہنا دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website