لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر کے بعد پاکستان کے علماء کا بیشتر طبقہ وزیر اعظم پاکستان کے حق میں بیان دے چکا ہے، علماء کے بڑے بڑے نام وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کے بہترین وزیر اعظم اور امت مسلمہ کا لیڈر قرار دے چکے ہیں،
انہیں میں سے ایک مولانا طارق جمیل کا نام بھی ہے جنہوں نے کینیڈا میں خاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بیان دیا، مولانا طارق جمیل کا ایک اور بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ پہلے ٹیکس عوام اس لیے نہیں دیتی تھی کہ حکومت کے کچھ کارندے عوام کا پیسہ کھا جاتی تھی۔ لیکن اب عمران خان کے آنے سے کچھ امید لگی ہے ، آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ عمران خان کے حق میں دعا کریں کے اللہ تعالیٰ انکی مدد فرمائے، وہ ایک عظیم لیڈر کی شکل میں ہمیں ملے ہیں، 70،72 سال کا بگاڑ کوئی چھو منتر سے تو ٹھیک ہونا نہیں ہے، اس میں ٹائم لگے گا‘‘۔
" ٹیکس اس لیے نہی دیا جاتا کہ حکومت کے کارندے کھا جاتے ہیں اب ہمیں ImranKhan بہت عظیم لیڈر ملے ہیں "
مولانا طارق جمیل
میں مولانا کو بہت مانتی ہوں لیکن کیا مولانا کو ایسے بیان دینے چاہئیں
جس سے لگے وہ ایک سیاسی پارٹی بن چکے ہیں
pic.twitter.com/uNQpaLlcuM— فروا (@FarwaRose) October 7, 2019
مولانا طارق جمیل کا وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ مولانا طارق جمیل کے اس بیان پر لیگی رہنماء حنا پرویز بٹ بھی میدان میں آگئی اور ناقابلِ یقین رد عمل دے ڈالا ہے۔ اپنے بیان میں لیگی رہنماء حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ’’ یہ مولانا کیوں سیاسی پارٹی بنتے جا رہے ہیں؟؟ ان کو بالکل زیب نہیں دیتا کہ ایک نا اہل اور یوٹرن شخص کا دن رات دفاع کریں۔۔ملکی تاریخ میں اتنا بگاڑ پیدا نہیں ہوا جتنا پچھلے13مہینوں میں پیدا ہوا۔لوگوں کو روزگار کے لالے پڑے ہیں یہاں ان کا دفاع ہو رہا ہے‘‘۔