اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورہ پر دو روز قبل روانہ ہوئے تھے، اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عمران خان چین سے وطن واپسی پر سعودی عرب اور ایران کے دورے پر جائیں گے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ چین سے واپس آتے ہی وزیر اعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے، اس دورے میں وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ایرانی صدر اور ایرانی سپریم لیڈر سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے، وزارت خراجہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے دونوں دوروں کے حوالے سے تیاری شروع کر دی ہے، جس کے بعد دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو 29 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہونا تھا جہاں انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرنی ہے، دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب دونوں اپنے درمیان کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں، ممکن ہے وزیر اعظم عمران خان دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار نبھا سکیں ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر اور وزیراعظم سمیت کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف مفاہمت سے جڑی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے واضح رہے کہ اس دورے پر پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عمران خان کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز منگل کو چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔؎