counter easy hit

بابر اعوان ، پرویز خٹک اور اعظم سواتی سمیت کون کون سے وزراء کو عمران خان جیل بھیجنے والے ہیں؟ معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا تہلکہ خیز تجزیہ ملاحظہ کیجیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف تجزیہ کار اور عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کو میں جانتا ہوں اور وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اگر وزیر اندر کرنے تھے تو بابر اعوان کواندر کردیتےپرویز خٹک کیس سمیت موجود ہیں اور اعظم سواتی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جیلوں میں ڈالنے کیلئے وزیروں کی کمی نہیں ہے ، قوم کو کیوں دھوکا دیا جارہاہے ؟حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ چین نے500وزیر کے عہدے کے افراد کوجیلوں میں نہیں ڈالا بلکہ ان میں 12جرنیل ، ایک سابق آرمی چیف اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے معرودف تجزیہ کار مظہر عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جس خواہش کا چین میں اطۃار کر رہے ہیں کہ کاش و ہ 500 لوگوں کو گرفتار کر سکتے ،

جس عہدے پر وہ ہیں انہیں خواہش نہیں بلکہ عملدرآمد کرنا چاہیے لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں کیونکہ ان 500 میں وہ لگ بھی شامل ہیں جو ان کے خود کے قریب ہیں جنہیں وہ خود جا کر ان سے ملاقاتیں کرتے ہیں ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان ان سب لوگوں کوجیل میں ڈال سکتے ہیں جن میں ان کی اپنی کابینہ کے لوگ بھی شامل ہیں لیکن عمران خان تو خود ان لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں جن کے خلاف سپریم کورٹ سے فیصلے آئے ہیں نجی ٹی وی کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا وزارت عظمیٰ کے عہدے پر بیٹھ کر انسان خواہش کا اظہار نہیں کرتا بلکہ عملی طور پر کام کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ان سب لوگوں کوجیل میں ڈال سکتے ہیں جن میں ان کی اپنی کابینہ کے لوگ بھی شامل ہیں لیکن عمران خان تو خود ان لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں جن کے خلاف سپریم کورٹ سے فیصلے آئے ہیں۔مظہر عباس کا کہنا تھاکہ گرفتاریاں کی جائیں لیکن ایسے نہ کیا جائے جس طرح نیب نے اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ ماراہے اورگھر میں گھس گئے ہیں باوجود اس کے وہ بندہ شہر میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم چین میں سرمایہ کاروں کو بتارہے ہیں کہ میرا ملک کرپٹ ہے اور میں ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا تو اس طرح کون سرمایہ کاری کرنے کیلئے آئے گا ؟ لیکن شاید عمران خان صرف بولنے کی عادی ہیں جو ان کے دل میں آتا ہے بول جاتے ہیں

AZAM SWATI, BABR AWAN, AND, JEHANGIR TAREEN, PAKISTANI, MINISTERS, ARE, ABOUT, TO, GOING, JAIL, FOR, SOME, TIME

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website