counter easy hit

جنرل اسمبلی سے خطاب اور عمران خان کا دورہ ایران ، دراصل وزیراعظم کا طیارہ واپس نیویارک کیوں گیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایران کے دورے پر موجود ہیں اور ایسے میں مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امریکہ کی طرف سے ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیا گیا تھا اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایران کس قدر سنجیدہ ہے ، وزیراعظم عمران خان کی روانگی کے بعد انہیں طیارے میں ہی واپس نیویارک آنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ روزنامہ جنگ میں حیدر نقوی نے لکھا کہ “گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم کی اس پیشکش کو کھلے دل سے قبول کیا کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کرسکتے ہیں اور میٹنگ کے دوران ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو کردار ادا کرنے کی اجازت دے دی، ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسی دوران امریکی صدر کے قریبی مشیروں نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ کیوں نہ پہلے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت میں اپنا کردار ادا کریں اس سے ایران کی نیت کا بھی پتہ چل جائے گا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کتنا سنجیدہ ہے جس دوران وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے مشیر یہ مشورہ دے رہے تھے.وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی طیارہ انہیں اور اُن کے ساتھیوں کو لیکر پاکستان کی طرف پرواز کرچکا تھا تاہم طیارے میں وزیر اعظم کو واپس نیویارکا آنے کی درخواست کی جس کے متعلق بعد میں اس طرح کی بھی خبریں آئیں کہ سعودی ولی عہد جن کے ذاتی طیارے میں وزیر اعظم پاکستان سفر کررہے تھے نے وزیر اعظم سے ناراضی کی بنا پر انہیں فوری طور پر طیارہ چھوڑنے کا کہا یہ بات اس لیے مضحکہ خیز لگتی ہے کہ اگر سعودی ولی عہد ناراض ہوگئے تھے تو پھر وزیر اعظم نے سعودی ائر لائن کا ہی کیوں انتخاب کیا واپسی کے سفر کے لیےاخبار کے مستند ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کو واپس امریکہ بلاکر انہیں پہلے سعودی عرب اور ایران کے مابین بہتر تعلق کی راہ ہموار کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کو کہا گیا اور اُس کے بعد اگر ایران کی نیت پر امریکہ کو شک نہیں ہوتا اور سعودی عرب ایران کے تعلقات حقیقی بہتری کی طرف چلتے ہیں تو وزیر اعظم پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیراعظم سے امریکی اعلیٰ حکام کی نیویارک میں ملاقات ہوئی اور اُس کے فوری بعد وہ سعودی ائرلائن کی کمرشل پرواز سے جدہ پہنچے جہاں اُن کی شاہی لاؤنج میں انتہائی اہم سعودی شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو باضابطہ درخواست کی گئی کہ وہ فوری طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں سعودی عرب کی مدد کریں۔وزیر اعظم نے پاکستان واپس پہنچتے ہی چین کے اچانک دورے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس معاملے میں چینی قیادت کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔پاکستان مسلم اُمہ میں ایک مرکزی حیثیت حاصل کرتا جارہا ہے اسی لیے وزیر اعظم پاکستان کو اہمیت دی جارہی ہے

۔امریکہ مشرق وسطیٰ سے کم از کم اگلے صدارتی انتخابات تک اپنا ناطہ اس طرح توڑنا چاہتا ہے جس سے امریکی عوام کو یہ تاثر دیا جائے کہ صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے متعلق امریکی پالیسیوں کو بدلنا چاہتے ہیں اور امریکی افواج کو مشرق وسطیٰ کے جنگی میدانوں سے نکال کر امن کے میدان میں لانا چاہتے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق امریکی قوم مشرق وسطیٰ کے مسلسل جنگی ماحول اور اس میں پھنسی امریکی افواج کی پریشانیوں سے اب جان چھڑانا چاہتی ہے اسی لیے دو دن قبل صدر ٹرمپ نے واضح لفظوں میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگوںکا حصہ بننا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی ۔دوسرے امریکہ چین اور ایران کے درمیان ہونے والے تیل کی فروخت اور تنصیبات کی دیکھ بھال کے لیے ہونے والے 280 بلین ڈالر کے معاہدے سے بھی پریشان ہے کیونکہ اس ڈیل کے بعد امریکی ڈالر کی حیثیت میں بہت فرق آئے گا کیونکہ خریدوفروخت چینی کرنسی میں ہوگی اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک بھی چین کے ساتھ اس طرح کی فروخت کے معاہدے کرسکتے ہیں گو کہ ابھی پانچ دن قبل ایک چینی کمپنی نے ایران کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا ایک سودا منسوخ کیا ہےلہذا امریکہ اب خطے کے متعلق اپنی پالیسی بدل رہا ہے اور وہ افغانستان عراق شام اور یمن کی جنگوں کا مکمل طور پر خاتمہ چاہتا ہے یا کچھ عرصے کے لیے ایسا چاہتا ہے اور اسرائیل پر بھی زور ڈالے گا کہ وہ دیگر مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری لائے۔اگر اس امریکی پالیسی کا مکمل طور پر اطلاق ہوجاتا ہے تو بھارت خطے میں تنہا رہ جائے گا کیونکہ امریکہ کو سعودی عرب اور اپنے لیے ایران کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے پاکستان کی ضرورت ہے اور امریکہ نے اس سلسلے میں پاکستان کی یہ درخواست بھی مانی کہ وہ طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرے کیونکہ اس سے پاکستان کو اپنے ملک میں امن قائم کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔اخبار نے مزید لکھا کہ دوسری بڑی طاقت چین پہلے ہی پاکستان کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے۔بھارت اب پوری دنیا کو کاروباری لالچ دے رہا ہے کیونکہ ایک ارب سے زیادہ لوگوں کی مارکیٹ ہے مگر روس چین اور پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ اگر ایک ساتھ ہوجاتی ہیں تو یہ بھارت کے ساتھ امریکہ کی بھی شکست ہے جس کو بچانے کے لیے امریکہ ہر حد تک جاسکتا ہے چاہے اُس کی قیمت بھارت کے ساتھ تعلقات خراب کرنے ہی کی صورت میں دینا پڑے۔

WHY, IMRAN KHAN'S, JET, WAS, TURNED, BACK, TO, NEW YORK, AFTER, SUCCESSFUL, SPEECH, IN, GENERAL ASSEMBLY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website