counter easy hit

پیرس، صدر انٹرنیشنل پیس فورم فرزند کشمیر زاہد ہاشمی کے زیرصدارت تمام مذہبی، سیاسی وسماجی تنظیموں کا اجلاس، 27اکتوبر کو ایفل ٹاور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کیخلاف بھرپور مشترکہ مظاہرہ کافیصلہ

پیرس، صدر انٹرنیشنل پیس فورم فرزند کشمیر زاہد ہاشمی کے زیرصدارت تمام مذہبی، سیاسی وسماجی تنظیموں کا اجلاس، 27اکتوبر کو ایفل ٹاور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کیخلاف بھرپور مشترکہ مظاہرہ کافیصلہ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا ایک بھرپور اجلاس ھوا جس کی صدارت زاھد ہاشمی صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض عمران رشید چوھدری نے انجامُ دئے ۔
اجلاس مین فرانس کی تمام پولٹیکل پارٹیوں مذہبی پارٹیوں سماجی تنظیموں کے نمایندگا ن نے شرکت کی اجلاس میں 27 اکتوبر بروز اتوا شام04 بجے ایفل ٹاور پر ہندوستان کے خلاف بھرپور مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں 90 دن کرفیو اور قتل و غارت اور بھارتی افواج کے ظلم کی مذمت کی گئی ۔
اجلاس 03 گھنٹے جاری رہا اجلاس سے زاہد ہاشمی ، چوہدری محمد رزاق ڈھل ، چوہدری محمد اشفاق جٹ، ملک مشتاق پاشا مشتاق جرال ساجد جرال عمران رشید چوھدری چوہدری خلیل یاسر خان ملک منیر سید انعام اللہ افضال ڈھل افضال جٹ صفدر ھاشمی ملک عابد خواجہ حنیف چیف اصغر خان خواجہ ماجد افضال گوندل اکرام رانجہ قاری فاروق احمد فاروقی حفظ معظم پرویز چوھدری اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کے زیرقیادت ایک کمیٹی قائم کردی گئی جوکہ تمام تنظیموں کو مشترکہ مظاہرے کی دعوت دیگی اور اس مقصد کیلئے تفصیلی مشاورت کے بعد اورتمام تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کرکے مل کر بھرپور مشترکہ مظاہرے کے تمام امور انجام دیگی۔

a, protest, has, been, organized, at, paris, eifel tower, for, solidarity, with, Kashmiri, People, under, Kashmir, International,Peace, forum

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website