counter easy hit

’’ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں غلام بنایا، ہم لوگوں کو ۔۔۔‘‘ برطانوی شاہی جوڑے کو پروٹوکول ملنے پر جواد احمد پھٹ پڑے، حیران کُن ویڈیو پیغام جاری کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں غلام بنایا،ان کی عزت کریں لیکن اتنی بھی نہیں کہ خود کو چھوٹا محسوس کرنے لگ جائیں،عمران خان تو ویسے ہی عمران خان اس خاندان سے مرعوب ہیں۔ان کی نجی سماجی زندگی کا برطانیہ کے ساتھ پاکستان

سےبھی زیادہ گہراتعلق ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں جواد احمد کا کہنا تھا کہ ’’ شاہی جوڑا پاکستان آیا ہوا ہے لیکن میں بہت عجیب محسوس کر رہا ہوں کیونکہ جس طرح سے سب لوگ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں،پاکستانی لوگ برطانوی شاہی جوڑے کی تصویر ایک دوسرے کو بھیج رہے ہیں اور اس پر خوش ہو رہے ہیں لیکن ان لوگوں کو پتہ ہونا چاہئیے کہ یہ لوگ کون ہیں، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔لیکن یہ وہی شاہی خاندان ہے جس نے ہمارے اس خطے کو تحتِ مشق بنایا اور ہمارا خون پسینہ نچوڑ لیا۔صرف اس خاندان کیو جہ سےہم غربت کی اتھا گہرائیوں میں پہنچ گئے، ہمیں غلام بنا کر اپنی مملکتیں بنائیں۔جواد احمد نے کہا کہ ہم نے ان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنے خون پسینے سے قائم کیا۔جو مظالم ہم پر ڈھائے گئے اس میں یہ خاندان بھی شامل تھا، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ ان لوگوں کو عزت نہ دیں لیکن ان کے آگے چھوٹا محسوس نہ کریں، عمران خان تو ان سے مرعوب ہیں۔وہ شاہی خاندان سے تعلقات پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔عمران خان کاشوق اورخوشی دیکھنےوالےہیں جن کی نجی سماجی زندگی کابرطانیہ کےساتھ پاکستان سےبھی زیادہ گہراتعلق ہے۔ان کے بچے بھی وہیں رہتے ہیں۔عمران خان سابق حکمرانوں کو بادشاہت کا طعنہ دیتے ہیں لیکن خو دیہ کیا کر رہے ‘‘۔جواد احمد کا مزید کیا کہنا تھا؟ انکی جانب سے جاری کیا گیا ویڈیو بیان آپ بھی دیکھیں :

THESE, ARE, THE, PEOPLE, WHO, SLAVED, US, FOR, LONG, TIME, A, COLUMN, BY, RAFIQUE, BUT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website