counter easy hit

’’ یکم نومبر کو عمران خان کا استعفیٰ نہ آیا تو 2نومبر کو مارچ لے کر اسلام آباد پہنچ جانا۔۔۔ ‘‘ ملکی سیاست میں ہلچل ، مولانا فضل الرحمان کو ’ اُوپر‘ سے پیغام پہنچا دیا گیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامدمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر یہ بتا دیا جائے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کس کس کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے اور ان رابطوں میں کیا کیا باتیں ہوئی ہیں تو شیخ رشید صاحب کو راتوں میں نیند نہیں آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو یہ بتانا چاہیے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کون اور کس نوعیت کے کر رہا ہے، وہ تو کہتے پھرتے ہیں کہ مولانا کے ساتھ بات چیت فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکی ہے، اگر ہم نے بتا دیا کہ مولانا فضل الرحمان کے کس کس کے ساتھ کس نوعیت کے رابطے ہیں تو پھر شیخ رشید صاحب کی راتوں کی نید اُڑ جائے گی۔

اگر بتا دیا کہ مولانا صاحب سے کس کس نے رابطے لئے اور کیا کیا باتیں ہوئیں تو شیخ رشید صاحب کو رات کو نیند نہیں آئے گی۔۔حامد میر کا مسکراتے ہوئے جواب @HamidMirPAK @adilshahzeb

pic.twitter.com/s2LD4diKDe

— Barri Baat with Adil Shahzeb (@barribaat) October 16, 2019

حامد میر کے تجزیہ پر کرنل (ر) وسیم بھی میدان میں آگئے ، اور ایسی بات کہہ دی کہ پورا ملک حیران رہ گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’حامد میر کی اسی بات پر کرنل (ر) وسیم نےٹویٹ کیا کہ حامد میر صاحب کی اطلاعات یقیناً ہم سے زیادہ ہیں، کچھ باتیں تو ہمیں بھی پتہ ہیں اور ان میں موسٹ کنفرم یہ کہ مولانا کو کہا گیا ہے کہ یکم نومبر تک اسلام آباد تشریف نہ لائیں، یکم تک استعفیٰ آ جائے گا، اگر نہ آیا تو بے شک 2 کو مارچ لے کر آ جائیں، تمام ادارے غیر جانبدار رہیں گے ‘‘۔

Imran Khan, if, refused, to, resign, then, must, stage, protest, and, take, it, to, the, islamabad, message, for, Molana Fazal Ur Rahman, from, somewhere

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website