counter easy hit

پیرس، جنت نظیروادی کشمیرپربھارت کے غاصبانہ قبضے کو72برس پورے ہوچکے،27 اکتوبرکوایفل ٹاور پرپاکستانی وکشمیری کمیونٹی بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کرے گی، چوہدری اشفاق جٹ

پیرس، جنت نظیروادی کشمیرپربھارت کے غاصبانہ قبضے کو72برس پورے ہوچکے،27 اکتوبرکوایفل ٹاور پرپاکستانی وکشمیری کمیونٹی  بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کرے گی، چوہدری اشفاق جٹ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکے خلاف ایفل ٹاور پر27 اکتوبر کو ہونے والے مظاہرے کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے کہا کہ 72 برس ہوچکے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بھارت جبرواستبداد کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی 27 اکتوبر کو اپنے مثالی اتحاد اوریکجہتی کا نمونہ پیش کرتے ہوئے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کریگی۔ ؎

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کو 72 سال سے محبوس رکھا جارہا ہے ان کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں پیرس میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو مثالی اتحاد کا ثبوت پیش کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو شام 04 بجے ہونے والے مظاہرے کو بھرپور کامیاب بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں اورکشمیریوں کو اس وقت جتنی اتحاد وباہمی یگانگت کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی اس لئے تمام مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنی اپنی دکانیں لگانے کے بجائے تمام کمیونٹی ایک ہی مشترکہ مظاہرہ کریگی اوراس میں کمیونٹی کے تمام افراد ہر قسم کے اختلافات اور باہمی تفرقے مٹا کر شرکت کرینگے۔ اورعالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا۔

Ch. Ashfaq Jutt, Nominated, Vice President, PTI, France, vows, Pakistani, community, to, particpiate, in, 27, october, protest, for, Kashmiris, at, eifel Tower

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website